حکومتِ سندھ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ کا شتکاروں کو فروری کے آخر میں گندم کے بیج کی رقم فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کےمشیر برائےزراعت منظور حسین وسان کی زیرِ صدارت کراچی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کی جانب سے جاری شدہ اسکیموں سمیت نئی زرعی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مشیرزراعت منظور وسان کو محکمہ زراعت نے نئی زرعی اسکیموں کےحوالے سےبریفنگ دی ۔
ڈی جی زراعت نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سندھ میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو گندم کے بیج فی ایکڑ 5 ہزار روپے اگلے ماہ فروری کے آخر میں فراہم کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اس اجلاس میں سندھ میں چینی کےاسٹاک کی دستیابی کو بھی یقینہ بنایا جائے گا۔
محکمہ زراعت نے مشیرزراعت منظور وسان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زراعت کی تمام 28 ونگز میں سے 16 اسکیمز کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
تھر کےکاشتکاروں کو بھی آگہی دینے کیلئے سیمینارز کئے جائیں، منظور وسان
اس اجلاس میں مشیر زراعت منظور وسان نے ڈی جی زراعت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں موجود کاشتکاروں کو بھی آگہی دینے کیلئے سیمینارز بلائےجائیں۔
جاری شدہ اور نئی تمام اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مشیر زراعت
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں سیکریٹری زراعت، کین کمشنر،کاٹن کمشنر، محکمہ کی تمام ونگز کےڈی جیز اور ڈویژنل ڈائریکٹرزسمیت متعلقہ افسران نےشرکت کی۔

















