Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں 3 ماہ کی ایمرجنسی نافذ، ملبے تلے دبے زندہ لوگ میسج اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں

ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے ملک کے جنوب مشرق میں سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک ترک صحافی غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ لوگ ملبے کے نیچے سے اسے اور دیگر صحافیوں اور اپنے رشتہ داروں کو مدد کے لیے ویڈیوز، وائس نوٹ اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں۔

جبکہ دونوں ممالک میں ہزاروں عمارتیں گرنے کے بعد ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے لیے امدادی کارکن دوڑ لگا رہے ہیں

رجب طیب اردگان نے کہا کہ صرف ترکی میں تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 130 تک بڑھ کر 3,549 ہوگئی ہے۔

طیب اردگان نے مزید کہا کہ زلزلے کے آفت زدہ زون میں 10 شہر ہیں اور انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی حکومت کو دنیا بھر کے 70 ممالک سے مدد کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

صدر طیب اردگان نے زلزلے سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے انطالیہ کے ہوٹلوں کو ہنگامی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل پر واقع یہ ریزورٹ یورپ بھر سے چھٹیاں منانے والوں کے لیے ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔

متعلقہ خبریں