Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک آئی ایم ایف پالیسی مذاکرات، مشکل فیصلوں کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات میں ترقیاتی بجٹ پر 300 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ پر 40 فیصد سے زائد کی کٹوتی کی تیاری ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ 727 کی بجائے 400 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے اور غیر ضروری اور محض کاغذ پر موجود پراجیکٹس کی فنڈنگ روکنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پہ تمام پراجیکٹس کے پی سی ون شائع کیے جائیں گے جبکہ ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے گا، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی بجٹ خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر کے ہدف میں بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور آئی ایم ایف وفد کی ملاقات آج ہوگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف وفد ایکسٹرنل فنانسنگ پر بات کریں گے جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام کرنا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے جون تک 16 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر مستحکم کرنے کا معاہدہ تھا، جون 2023 تک 16 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر مستحکم کرنے کا ہدف پورا نہیں ہو سکتا، آئی ایم ایف سے 30 جون 2023 تک بیرونی فنانسنگ کے انتظامات پر بھی بات ہوگی۔

متعلقہ خبریں