Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہو گا، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) و وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) و وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہو گا جس میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کل ایبٹ آباد میں تنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور زیرغور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کو فعال کرنے، تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے پر مشاورت ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس موقع پر مریم نواز پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی، وہ اس سے قبل بہاولپور ڈویژن کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں