وائٹ ہاؤس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں سے متعلق امریکی صحافی کا الزام مسترد کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں سے متعلق امریکی صحافی کی بلا گ پوسٹ مسترد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: بولان کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی
امریکی صحافی نے الزام لگایا تھا کہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے دھماکوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صحافی کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلکل غلط ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ سراسر غلط اور مکمل افسانے پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: تاپی گیس پائپ لائن اور کاسا 1000 توانائی منصوبہ ملتوی
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی صحافی کے بیان کو مسترد کردیا۔
یہ پائپ لائنیں اربوں ڈالر کا منصوبہ ہیں جو روسی گیس زیر سمندر جرمنی تک لے جانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
سویڈن اور ڈنمارک کے خصوصی اقتصادی زون میں دھماکے سے پائپ لائن تباہ ہوگئی تھی، دونوں ممالک نے تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پائپ لائن کو جان بوجھ کر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے لیکن دونوں ممالک نے ہی کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔




















