Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ قتل کی سنگین واردات کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں چند روز قبل گھر میں گھس کر شہری پر فائرنگ کرکے قتل کی سنگین واردات کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہرِ لاہور میں ولائت نامی ملزم  چند روز قبل ایک شہری امیر حمزہ کے گھر میں گھس کر اس پہ اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تھا جس سے امیر حمزہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، اس واقعے کے بعد  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کے نوٹس پر اب  اس ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم ولائت کو شک تھا کہ امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کواغواء کرلیا ہے ۔

 ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا گیا

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے پاس سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے بھی واضح کیا  کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

۔

متعلقہ خبریں