بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ اگر کوئی دوست یا احباب انہیں کسی کام کا کہیں تو وہ نہ نہیں کرپاتے، نتیجے میں پریشان ہوجاتے ہیں جس سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔
ایسا اکثر اس وقت ہوتا ہے جب انسان خود بہت مصروف ہوتا ہے لیکن سامنے والے کو ناراض کرنے کی وجہ سے انکار نہیں کرپاتا ہے اس طرح اس کے اپنے کام رہ جاتے ہیں جس سے اس نجی زندگی متاثر ہونے لگتی ہے۔
یہ بات یاد کھنی چاہئے کہ نہ کہنے کا مطلب نہیں ہوتا ہے۔ یہاں پر آپ کو نہ کہنے چند حیرت انگیز فادے پیش کئے جارہے جس سے آپ کی زندگی پرسکون ہوجائے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟
کسی درخواست کو رد کرنا آپ کو خوفزدہ کرسکتا ہے مگر ایسی صورتحال میں اپنی ضرورتوں کو دھیان میں رکھیں، وہ کام کریں جوآپ پر یہ واضح کر دے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور کیا نہیں۔
توازن رکھیں
صحت مند طرز زندگی اور کام کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے ہر اس بات کے لیے ہاں کہیں جو اس توازن کو برقرار رکھنے میں مددفراہم کرے۔
اپنے وقت کی قدر کریں
کسی بھی فرد کے لیے جو چیز سب سے قیمتی اور اہم ترین ہوتی جسے وہ استعمال کرتا ہے وہ اس کا وقت ہے، اس طرح آپ کو نہ کہنے پرکم جھجھک محسوس ہوگی، اور آپ منفی لوگوں اور حالت سے دوررہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ذہنی صحت کے لئے کھانا کھاتے وقت ان 5 عادات کو اپنائیں
ذہنی صحت کے لیے بہتر
ہر اس فرد اور چیز کے لیے ہاں کہنا جو آپ کے لیے تھکاوٹ کا باعث بنے اور آپ کو تناؤ میں مبتلا کر دے۔ تو ایسی صورت میں نہ کہنے میں کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں۔ یہ آپ کے تناؤ اور اضطراب کی سطح کو کم کر دے گا۔
اس کا مطلب ہاں بھی ہے
ہر بار نہ کہنا آپ کی شخصیت کے لیے برا ہوسکتا ہے اس لیے جب بھی آپ نہ کہیں تو ایک بات کو ذہن میں رکھیں اگر آپ ہاں کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ذمہ داریوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔




















