گورنر سندھ نے کہا ہے کہ قدیم مارکیٹ ہماری شاندار تاریخ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پیپرمارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دوکانداروں اور خریداروں سے مصافحہ اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ مارکیٹ میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے گورنرسندھ کو جاری کام پر بریفنگ دی۔
حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں 400 دوکانیں ہیں جہاں پر ہر وقت رش رہتا ہے، مین ہولز کی تعمیر مکمل ہو چکی ایک مین ہول پر کام جاری ہے۔
گورنرسندھ نے تعمیر ہونے والے مین ہول میں اتر گئے جبکہ گورنرسندھ نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور مزدور سے خیریت دریافت کی جبکہ انتہائی مشقت کے کام پر اسے شاباشی بھی دی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ قدیم مارکیٹ ہماری شاندار تاریخ ہے، اس مارکیٹ کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے اور مارکیٹ کی سڑک کو دوبارہ تعمیر کرائیں۔

















