دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو اپنی ملازمت کو تو پسند کرتے ہیں لیکن باس سے نفرت کرتے ہیں اس طرح یہ اسٹریس ان کی صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
صحت مند تعلقات آپ کی مجموعی صحت پر طویل مدتی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہاں پر صرف آپ کے رومانوی رشتے کی بات نہیں کی جارہی بلکہ ہر رشتہ ہی اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ چاہے وہ آپ کی ذات سے وابستہ افراد کے ساتھ ہو یا آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کا۔
اسی طرح اگر آپ کے باس کے ساتھ آپ کا رشتہ صحت مند اور اعتماد پر مبنی ہے تو اسے کام اور زندگی کے اچھے توازن کی بنیاد کہاجاتا ہے۔ تاہم ہر دفعہ ایسا نہیں ہوتا بعض اوقات ملازمت پسند ہونے کے باوجود مشکل باس کی وجہ سے کام کرنا محال ہوجاتا ہے۔
ایسی صورتحال کو کیسے سنبھالا جائے؟ اپنے اعلیٰ افسر کے لیے ناراضگی یا بدخواہی رکھنا آپ کی پیشہ ورانہ اور جذباتی بہبود کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا، صحت مند کام کرنے والے تعلقات کو برقرار رکھنے اور منفی احساسات سے نمٹنے کے لیے یہاں پر کچھ دانشمندانہ تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو اس ضمن میں کارکرثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نہ کہنے کی عادات اپنائیں، ذہنی سکون پائیں
مشکل باس سے نمٹنے کے طریقے
کام کی جگہ پر اس صورت حال سے نمٹنے کی طرف پہلا مرحلہ یہ جاننا ہے کہ آپ اپنے باس کو کیوں ناپسند کرتے ہیں۔ کیا اس کی وجہ باس کا بہت زیادہ مطالبہ کرنا ہے؟ کیا باس مائیکرو مینیج کرتے ہیں؟ ایک بار جب آپ جان لیں توپھ اس مسئلے کو حل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔
ایک بات ذہن میں رکھیں ہر صورت میں باس کا احترام کریں چاہیں وہ غلط ہوں یا آپ کی بات سے متفق نہ بھی ہو۔
آپ کام کے ماحول میں بحث نہ کرکے اور پرسکون انداز میں جواب دے کر صحت مند تعلقات کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
باس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نکات
لائف کوچ اور سائیکو تھراپسٹ ڈاکٹر چاندنی تگنائٹ، بانی اور ڈائریکٹر گیٹ وے آف ہیلنگ، اپنے باس کے ساتھ صحت مند تعلقات رکھنے کے چند طریقے بتاتی ہیں۔
تعلقات کو صاف اور ایمانداری سے انجام دیں
اگر کوئی خاص مسئلہ ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے باس سے دشمنی محسوس ہوتی ہے تو اس کے بارے میں ان کے ساتھ کھل کر اور ایماندارانہ گفتگو کرنے کی کوشش کریں۔
باس کی مثبت باتوں کو نظر میں رکھیں
کسی بھی مثبت خصلت یا عمل کی نشاندہی کریں جو آپ کے باس نے ظاہر کی ہیں، اور ان پر توجہ دیں۔ منفی جذبات میں پھنسنا آسان ہوسکتا ہے۔ لیکن مثبت پر توجہ مرکوز کرنے سے آپ کے نقطہ نظر کو متوازن کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے جذبات پرکام کریں
منفی جذبات پر عمل کرنے بجائے انہیں کم کرنے کے لیے دیگر طریقے اپنائیں جیسے سانس کی مشق اور ورزش جیسی حکمت عملیوں کو اپنایاجاسکتا ہے کیوں کہ منفی جذبات کا استعمال آپ کے مستقبل کے لیے برا ثابت ہوسکتا ہے۔
حدود طے کریں
اگر آپ کا باس مستقل طور پر آپ کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے یا ناقابل قبول طریقے سے آپ کے ساتھ پیش آرہا ہے تو حدود طے کریں اور ان پرکام کریں یہ ایک مشکل کام ہے تاہم اس سے احترام کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ عمل مداخلت کوکم کرکے کام کا زیادہ پیداواری ماحول بنا سکتا ہے۔ حدود قائم کرنے کے لیے، کام کے بوجھ، دستیابی اور تعلق کے حوالے سے اپنی توقعات واضح طور پر طے کریں۔
مدد طلب کریں
کسی بھروسے اور اعتماد کے قابل دوست، خاندان کے رکن یا دماغی صحت کے پیشہ ور سے بات کریں جو آپ کو اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے اور ایک مشکل باس کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کے لیے منصوبہ تیار کرسکتا ہے۔
اگر یہ تجاویز کارگار ثابت نہ ہو تو نئی نوکری تلاش کریں
اگر آپ کے باس کے ساتھ صورتحال آپ کی ذہنی صحت اور تندرستی کو متاثر کر رہی ہے، تو اب وقت آگیا ہے دوسری ملازمت تلاش کرنے کا۔
یاد رکھیں کہ کام پر پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھنا ضروری ہے، قطع نظر اس کے کہ آپ کے باس کے لیے آپ کے ذاتی جذبات کچھ بھی ہوں۔




















