سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی النقعہ تفریح گاہ سے متصل گندے تالاب میں 8 سالہ سعودی بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہے۔
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے دو سال قبل السوبرقیہ بلدیاتی کونسل کے ٹھیکے دار کو تفریح گاہ کا تالاب بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
آٹھ سالہ سارہ اپنی دوستوں کے ساتھ کیمپ کے قریب سیر کے لیے نکلی اور دو میٹر گہرے گندے پانی کے تالاب میں گرگئی۔
خالہ زاد بھائی کو جیسے ہی علم ہوا فوری طور پر تالاب کی طرف دوڑا اور شہری دفاع کے اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل سارہ کو نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
مدینہ منورہ میں ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
السوبرقیہ میں ہلال احمر کے اہلکاروں نے سارہ کی لاش اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔




















