Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ، کیش وین اور بس میں تصادم، 20 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں کیش وین اور بس میں خوفناک تصادم کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق جنوبی افریقہ کے شمالی صوبے لیمپوپو کی ایک بڑی سڑک پر گزشتہ رات دیر گئے ٹور بس اور کیش ان ٹرانزٹ وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور کم از کم 60 زخمی ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے علاقائی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے آج ایک بیان میں کہا کہ پولیس کے غوطہ خور ایک دریا کی تلاش کر رہے تھے جو ہائی وے کے ساتھ ساتھ بہتی ہے، خدشہ ہے کہ لوگ دریا میں بہہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹور بس اور کیش ان ٹرانزٹ وین کے درمیان تصادم کے بعد بس فری وے کے ایک پل سے نیچے دریا میں جا گی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد سڑک کے کنارے اور 16 دریا کے کنارے سے مردہ پائے گئے، سبھی کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا.

ریسکیو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیے جانے والے 69 مسافروں میں سے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹور بس میں کتنے لوگ سوار تھا، پولیس حادثے کے مقام پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان تیڈیمالو چونے نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشیں بھی خطے میں حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں