Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے حمایت اللہ خان کی ملاقات، صوبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے مشیر برائے خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبے کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ صوبے میں بہتر مالی نظم و نسق کو یقینی بنانے اور بہتر طرز حکمرانی کو فروغ سے متعلق اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

محمد اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ کفایت شعاری کا فروغ اور دستیاب وسائل کا دانشمندانہ استعمال نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل حل کرنے اور صوبے کے آئینی حقوق حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں؛ خیبرپختونخوا؛ پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر نگران کابینہ میں شامل

 

 

متعلقہ خبریں