فرخ حبیب نے کہا ہے کہ منی بجٹ نے مہنگائی کا سیلاب کھول دیا ہے۔
تفصیلت کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منی بجٹ نے مہنگائی کا سیلاب کھول دیا ہے شہباز ،زرداری پی ڈی ایم حکومت تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ کی کمر توڑ دی۔
منی بجٹ نے مہنگائی کا سیلاب کھول دیا ہے شہباز زرداری PDM حکومت تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ کی کمر توڑ دی۔ پہلے ہی کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی 40% پر ہے IMF بجٹ سے مزید اضافہ ہوجائے گا۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 15, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے ہی کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی 40% پر ہے آئی ایم ایف بجٹ سے مزید اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات نہیں چاہتی اور الیکشن کمیشن بھی انتخابات میں التوا کے حوالے سے پارٹی بن چکا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرنا ہے وہ کر نہیں رہا اور نظرثانی کی اپیل وقت کی ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں ہے، آئین بہت واضح ہے 90 روز میں ہی انتخابات کروانے ہے۔

















