Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار برصغیر کی تاریخ مسخ کرنے پر تلُ گئی

نئی دہلی: نریندر مودی کے بھارت میں اب شہریوں کے بعد شہر بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بی جے پی کے ایم پی سنگم لال گپتا نے یوگی ادیاناتھ، امیت شاہ اور مودی کو خط لکھا ہے۔

خط میں ہندوانتہا پسند رہنماؤں کی جانب سے غازی پور کا نام وشوا مترانگر اور بہرائچ کا نام سلدیونگر رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لکھنئو میں 29 فیصد مسلمان اور دیگر اقلیتیں مقیم ہیں جب کہ 600 سال پرانے شہر کا نام تبدیل کرنے کے لیے ہندوتوا کے پیرو کاروں کے مظاہرے جاری ہیں۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا نفرت کی آگ میں بھارتی اقلیتیں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہیں؟ کیا مسلم تشخص مسخ کرنے سے برصغیر کی تاریخ ختم کی جاسکتی ہے؟

متعلقہ خبریں