Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیگرین سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس عام غذا کا استعمال کریں

دنیا کی ایک بڑی تعداد سر درد کے مسئلے سے دوچار ہے اور اس سے نجات کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتی ہے۔

مائیگرین دراصل آدھے سر کے درد کو کہتے ہیں جس کو درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے جو افراد مائیگرین کا شکار ہوتے ہیں ان کا عموماً اعصابی نظام کمزور ہوتا ہے جس کے باعث وہ لوگ چھوٹے سے چھوٹے کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں انہیں دھندلا دِکھائی دینے لگتا ہے، آوازیں اور روشنی بُری لگنے لگتی ہے، چڑچڑاپن ہوتا ہے اور نیند کی کمی بھی ہوتی ہے۔

 ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے بہ نسبت خواتین مائیگرین کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر دودھ میں تلسی کے پتوں کو ابال کر پیا جائے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس طرح بہت سی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔

تلسی کے پودے میں شفا کے 6 حیرت انگیز خزانے - ایکسپریس اردو

اگر تلسی اور دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

درد شقیقہ سے نجات کے لیے تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر روزانہ پئیں، آہستہ آہستہ نصف سر کا درد جاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سردرد کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں