سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈیزل پراٹھا زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا ڈیزل پراٹھا تیار کررہا ہے۔
View this post on Instagram
ڈیزل پراٹھا کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔
یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔
تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔




















