ایڈونچر کے شوئقین خاتون کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اسکائی ڈائیونگ کر رہی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا نام میک کینا نائپ ہے جنہیں اسکائی ڈائیونگ کے دوران مختلف ایڈونچر کرتے دیکھا جاتا رہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو ایسی ہے کہ دیکھنے سے ایسا لگ رہا کہ یہ لرکی یہ بادلوں پر چل رہی ہیں۔
:مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/10/526336/
یاد رہے کہ اس قسم کی دلچسپ اور حیرت میں مبتلا کردینے والی ویڈیو میک کینا نائپ کے انسٹاگرام پر بھری ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ میک کینا اسکائی ڈائیونگ کے دوران پہلے بھی برگر، پیزا اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کھا چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس طرح کے سٹنٹ پر حیران رہ گئے اور کچھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں سے بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مزاح پر مبنی کمنٹ کیا تھا کہ کسی کے سر پر آسمان سے گرنے والی پوری پائی کا تصور کریں۔
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا تھا کہ میں حیران ہوں کہ پائی کہاں سے گر رہی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے لکھا تھا کہ اب میں جانتا ہوں کہ میرے دوستوں کے چہرے پر اترنے والی پائی کہاں سے آئی۔




















