Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر کا آدمی پر حملہ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

 یہ حقیقت ہے کہ  جانوروں سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہئیے کیونکہ ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کب آپ کو نقصان پہنچا دیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اادمی شیر کے پنجرے کے اندرموجود ہے جیسے ہی شیر آدمی کو مڑ کر دیکھتا ہے تو آدمی پنجرے کے دروازے کے جانب ستیزی سے بھاگتا تا کہ باہر نکل جائے لیکن شیر اسے ایسا کرنے میں ناکام کر دیتا۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر آدمی کو گھسیٹ کر واپس پنجرے کے اندرلاتا اور اپنا شکار بنانے میں کامیاب ہو جاتا۔

اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بہت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  یہ آدمی یقیناً جان سے گیا ساتھ ہی لوگوں نے کہا کہ گلظی بھی اس آدمی کی خود ہی کہ ہے ، کیونکہ یہ کسی بلی کا پنجرہ نہیں بلکہ ایک بہت طاقتتور جانور شیر کا پنجرہ تھا۔

صارفین نے کہا کہا اس شخص کو پنجرے کی سیر و تفریح کے لیے اندر جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/450569/

 ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں قبل وائرل ہوئی تھی جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوئی اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والے شخص کا شکار کرنے کے لیے درخت پر ہی چڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے اور جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبریں