Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناقص جنگی حکمت عملی پر دونباس کا کمانڈر برطرف

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے مشرقی علاقے دونباس کے کمانڈر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے مشرق میں واقع دونباس خطے میں روسی فورسز سے برسرِپیکار یوکرینی فورسز کے کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اعلان کردہ ایڈورڈ موسکالیوف کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن مبصرین نے دونباس میں یوکرینی افواج کی پسپائی کا الزام کمانڈر ایڈورڈ موسکالیوف پر لگایا جا رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کمانڈر کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے روس سے تمام مقبوضہ علاقے واپس لینے کے اپنے عزم پر زور دیا۔

یوکرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی افواج کے کمانڈر موسکالیوف، روسی حملے کے آغاز سے کچھ عرصہ بعد گزشتہ سال مارچ سے دونباس کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ برطرفی ایسے وقت ہوئی ہے جب دونیتسک اور لُوہانسک خطوں پر مشتمل دونباس علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

دونیتسک کے گورنر پاولو کِریلینکو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ہفتے کی شام سے لے کر اتوار کی صبح تک ان کے خطے پرروسی راکٹ حملے ہوتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے مضبوط علاقائی گڑھوں میں سے ایک باخمُت میں اور اس کے آس پاس حملوں سے تین افراد ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین میں رواں سال بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں