مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
بھارتی فوج کے اہلکار چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس دوران ایمبولینس کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ موبائل فون اور نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا، ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے بھی نہیں کی گئی۔




















