برطانیہ میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ 960 افراد نے ایک ساتھ ، ایک ہی مقام پر بیک وقت کریشیا بُن کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں قائم ڈربی ارینا میں برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ریکارڈ کی تصدیق کی۔
تقریب میں 960 افرد نے بیک وقت کریشیا کر کے 2017 میں آسٹریلیا میں بنایا جانے والا 604 افراد کا ریکارڈ توڑا۔
اس ایونٹ میں کریشیا کیے ہوئے کمبل دو ہزار سے زائد ضرورت مند افراد کو بانٹ دئیے گئے۔




















