چیئرمین پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پیپلز پارٹی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی جبکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

















