تھرپارکر میں پسند کی شادی نہ ہونے پر اجتماعی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک درخت سے لٹکی دونعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے ایک نواحی گاؤں کوناڑو کے جنگل میں درخت سے لٹکی دونعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی نہ ہونے کے باعث پیش آیا جس میں خودکشی کرنے والی نعشوں کی شناخت 16 سالہ مینا اور 18 سالہ متھن کولہی کےنام سے ہوئی ہیں۔
مبینہ خودکشی کرنے والے ایک دوسرے کو چاہتے تھے اوررشتے دار تھے تاہم ہندو مذہب کےمطابق قریبی رشتے دار آپس میں شادی نہیں کرسکتے ہیں ۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لڑکی نویں جماعت جبکہ لڑکا بارہویں جماعت کا طالب علم تھا،دونوں نعشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تفتیش کاعمل جاری ہے۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق کہ تھرپارکر میں رواں برس خودکشیوں کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دو ماہ کے دوران ایسے واقعات کہ تعداد 20 تک جا پہنچی ہے ۔
واضح رہے کہ تھرپارکر میں خودکشی کی روک تھام کے لیے بنایا گیا امید گھر سمیت باقی سیمینار کار آمد ثابت نہیں ہو سکے ہیں جبکہ تھر میں اس وقت صرف ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر موجود ہے۔

















