Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر بربریت جاری ہے، فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دو زخمی  ہوگئے۔

اسرائیلی فاج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقے  قلقیلیہ کے قصبے میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر قصبے کے داخلی راستےپر فائر نگ کی  ۔ایک زخمی  کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں سال اب تک اسرائیل نے 68 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں