مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زمان پارک لاہور کی مصورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام کارکنان سے ملتمس ہوں یہ امتحان اور آزمائش کا ٹائم ہے، ہم سب نے استحکامات، ہمت اور جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا ہے، یہ جو ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اسکا مطلب ہے یہ شکست کھا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریم نواز جلسے کر رہی ہے اور جو زبان استعمال کر رہی ہے اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن جلوس پر تشدد کیا ہمارے ایک کارکن کو شہید کیا گیا، یہ ملک اب انارکی کی طرف جا رہا ہے آئین مکمل طور معطل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید
مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ایسے حربوں سے ہم نا ڈریں گے نا دبیں گے ہم اپنی جدوجہد جاری ریکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار افسوس

















