Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا نگران کابینہ کا اجلاس 15 مارچ کو طلب

خیبرپختونخوا نگران کابینہ کا اجلاس 15 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے اور رمضان سستا آٹا پیکج، صوبے کی معاشی صورتحال سمیت دوسرے امور ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ کے اجلاس میں پنجاب سے خیبرپختونخوا قیدیوں کی منتقلی اور پاکستان ویٹرنٹی میڈیکل کونسل ممبران کی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛  وفاقی کابینہ کی بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں؛ سندھ کابینہ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری

متعلقہ خبریں