ضلع خضدار میں دو تلوار کے مقام پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار میں دو تلوار چوک کے قریب گاڑی پر بم دھماکے میں امان اللہ زہری اور اس کے ہمراہ مقامی صحافی عبدالواحد شاہوانی کا بیٹا نوید شاہوانی جان بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیکر داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

















