وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہےکہ بارٹر ٹریڈ سے ہماری ایکسپورٹ کو بوسٹ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نےکہا کہ ڈالر بحران کا حل بارٹر ٹریڈ پیش کررہے ہیں، کابینہ نے بارٹر ٹریڈ فریم ورک منظور کر لیا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ بینکنگ چینل نہ ہونے کے سبب بارٹر ٹریڈ جاری ہے تاہم وسطی ایشائی ممالک اور افریقا میں بے حد پوٹیشنل ہونے کی وجہ سے اس ریجن کو بھی بارٹر ٹریڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ سے ہماری ایکسپورٹ کو بوسٹ ملے گا، وسطی ایشائی مملک اور افریقا میں ہماری بہت بڑی تجارت اس لئے رکی ہوئی ہے کیونکہ بینکنگ نظام کی پیچیدگی اور فلو اف فنائس آسان نہیں ہے تاہم بارٹر کے ذریعے تجارت بڑھائی جاسکتی ہے۔
نوید قمر نے مزید کہا کہ جن ممالک میں ہماری تجارت سر پلس میں ان کو بارٹر میں شامل نہیں کیا ہے ، یورپی یونین ،امریکا،برطانیہ اور مڈل ایسٹ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارا تجارتی توازن کو بہتر کرنے کے لئے بارٹر کے اندر شامل کیا جاسکتا ہے، صورتحال بہتر نہیں ہے لیکن امید ہے کہ جلد اس میں بہتری آئے گی۔

















