ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار پال گرانٹ 56 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور جادوئی فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے معروف اداکار پال گرانٹ شمالی لندن میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر گرے ہوئے پائے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت کی وجہ تاحال ظاہر نہیں ہوئی تاہم انہیں پہلے ہی دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پال گرانٹ نے فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ اور ’دی فلاسافرز اسٹون‘ میں ’گوبلن‘ کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کی مشہور فلموں میں ’اسٹار وارز‘ اور ’ریٹرن آف جیڈی‘ سمیت 80 کی دہائی کی ’وِلو‘ اور ’لیبرینتھ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔




















