افغانستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں یقینی فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔
عماد وسیم 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان شاداب خان 32 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
محمد حارث 15، طیب طاہر 13، اعظم خان ایک جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 2 جبکہ نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان نے 131 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
Afghanistan registered a thrilling victory over Pakistan in the second T20I in Sharjah to seal the series over their Asian rivals 💥#AFGvPAK | https://t.co/hpxdCGQDaq pic.twitter.com/Uk21gqAaAn
— ICC (@ICC) March 26, 2023
رحمان اللہ گرباز 44، ابراہیم زادران 38 اور عثمان غنی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نجیب اللہ زادران 23 اور محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے زمان خان اور احسان اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ افغانستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان نے پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سیریز اپنے نام کی ہے۔



















