وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جن میں پہلے چار آئٹمز 130 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہارڈشپ کیسز کے تحت تجویز کیا ہے۔
اجلاس میں کراچی لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کی نجکاری کیلئے آئی ایف سی کو ٹرانزیکشن مشیر تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
منعقدہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے میں حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی منظوری کی سمری پر بھی غور ہو گا۔

















