Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلاس رومز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

نیدرلینڈز نے تمام تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچزلانے پر پابندی عائد کردی جس کا طلاق اگلے سال سے ہوگا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یکم جنوری 2024 سے کلاس رومز میں موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچز لے جانے پر پابندی ہوگی تاہم مخصوص مواقع پر موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کلاس رومز میں لے جانے کی اجازت ہوگی، جیسا کہ اگر کوئی آن لائن کلاس ، ڈیجیٹل اسکلز یا پھر کوئی معذور شخص کی کوئی طبی وجہ ہو۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موبائل فونز ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں لیکن کلاس رومز سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور یہ پابندی لگانے کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالبعلموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے۔

ڈچ وزیر تعلیم روبرٹ کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کو اپنی توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ سائنسی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ موبائل فون تعلیم سے توجہ ہٹاتے ہیں۔

ڈچ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے اپنے انداز سے پابندی کا اطلاق کر سکیں گے اور 2024 کے موسم گرما میں اس پابندی سے مرتب اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں