Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمیز راجا کی کمنٹری باکس میں واپسی

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کمنٹری باکس میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ پاکستان سری لنکا سیریز کیلئے وہ کمنٹری پینل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے لکھا ’’ ساؤنڈ، کیمرا ایکشن‘‘، اور اس بات سے اشارہ دیا کہ وہ کم بیک کیلئے تیار ہیں۔

پی سی بی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رمیز راجا نے کمنٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، ان کی جگہ نجم سیٹھی جب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بنے تو متنازع بیانات کی وجہ سے انہیں پی سی بی نے کسی بھی سیریز کے لیے کیمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا۔

پاکستان سری لنکا سیریز کے علاوہ سابق کرکٹر ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھی کھیل پر تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں