Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزانہ کی بنیاد پر سرخ گوشت استعمال کرنا صحت کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پر سرخ گوشت استعمال کرنے کے حوالے سے بتادیا ہے کہ آیا یہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معتدل حد تک سرخ گوشت اور دودھ سے بنی غذاؤں کے استعمال سے جلد موت کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

 تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صحت کے لیے فائدہ مند غذا میں سرخ گوشت اور حیوانی ذرائع سے حاصل چکنائی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

سرخ گوشت اور دودھ کی مصنوعات کے ساتھ سبزیوں، دالوں، پھلوں اور مچھلی پر مبنی متوازن غذا کا استعمال جلد موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرتا ہے۔

تحقیق میں 80 ممالک کے افراد کو شامل کیا گیا تھا اور اس کے نتائج کا اطلاق بین الاقوامی سطح پر ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ متوازن غذا سے دل کی شریانوں کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد جبکہ فالج کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ دل کی شریانوں سے امراض اور موت سے بچنے کے لیے معتدل حد تک صحت بخش غذاؤں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔

محققین نے کہا کہ معتدل مقدار میں غذا کا استعمال جیسے ایک گلاس دودھ یا دہی یا 85 گرام سرخ یا سفید گوشت کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں۔