Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے برطرفی پر سی این این پر مقدمہ کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نےاپنی برطرفی پر سی این این کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے اپنی برطرفی کے خلاف امریکی نیوز چینل سی این این کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ انہوں نے لندن کی ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں سی این این کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

دائر مقدمے میں انہوں نے امریکی نیوز چینل پر نسلی امتیاز برتنے اور غیر منصفانہ برخاستگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوئی اور پھر معذور ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے معذوری کے بعد سی این این سے بطور میزبان کام مانگا تو انکار کردیا گیا اور مجھ سےکہا گیا کہ آپ ویسی نہیں دکھتیں جیسی ہم چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن سی این این کے لیے صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے 2014 میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوکر چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی تھیں جس کے باعث وہ ملازمت پر واپس جانے سے بھی قاصر ہوگئیں۔

خاتون صحافی کے وکلا کا کہنا ہےکہ ان کے مقدمے نے صحافیوں کی حفاظت اور صحافت میں خواتین کے ساتھ برتاؤ سے متعلق میں اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں