Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کر لی۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا گیا۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 12 نے مخالفت میں اور 7 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔

قرارداد میں مذہبی منافرت سے متعلق مختلف ممالک کے قوانین میں موجود خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔

امریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی مسلم ممالک سمیت دنیا بھر نے مذمت کی۔

مزید پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی گھناؤنا فعل اور ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

متعلقہ خبریں