Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے اور انہیں پارٹی سے فارغ کردیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کہ آپ کو 21 جون کو شوکاز دیا گیا تھا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کی جانب سے تصلی بخش جواب جمع نہ کرانے کے باعث ان کی بنیادی رکنیت کینسل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں