Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہبازشریف آج ملتان کا دورہ کریں گے

 وزیراعظم شہباشریف آج ملتان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد سے ملتان پہنچیں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ملتان کے دوران نشتر ہسپتال 2 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

شہباز شریف وہاں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کو سٹوڈنٹس سکیم کے تحت لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں اور ان کی سخت سیکیورٹی کے لئے دوسرے اضلاع سے بھی پولیس فورس ملتان پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں