Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ناول نگار انتقال کرگئے

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ناول نگار میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں چل بسے۔

میلان کنڈیرا لائبریری کے ترجمان نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ میلان کنڈیرا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔

File photo

ان کی تحریروں میں طنز اور شاعرانہ انداز میں زندگی کی پیچیدگیوں کے بارے میں اظہار خیال ملتا ہے جس میں ان سے اختلافی نظریات کے باعث چیک نیشنلٹی چھین لیے جانے کے تجربات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میلان کنڈیرا یکم اپریل 1929 کو چیک قصبے برنو میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک پیانو نواز تھے۔

1950 میں ان کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 1956 میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور پھر 1970 میں پراگ سے شروع ہونے والی ایک ناکام تحریک کے بعد انہیں دوبارہ پارٹی سے نکال دیا گیا۔

متعلقہ خبریں