خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز صرف الیکشن میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں تو اسکا نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگ سکتی صرف نااہلی ہو سکتی ہے، پاکستان کی ترقی کا راز صرف الیکشن میں ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے میری پارٹی کا امیدوار میرا چیئرمین ہوگا، میرا مشورہ ہے نواز شریف کنگ میکر بنیں، میاں صاحب نے برے وقت میں میرے مشورے مانے اور کامیاب ہوئے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب مرکز میں شہباز شریف اور پنجاب میں مریم کو لے آئیں ، یہ میرا مشورہ ہے میری پارٹی کا نہیں۔

















