Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکی سیکریٹری خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ میکرواکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصدادی بحالی  کے لیے پاکستان  کام جاری رکھے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے جس میں  1.2 بلین ڈالر جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں