Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

3 انتہائی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کسٹم کے تین سینئر افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمگلرز کی مبینہ پشت پناہی کے الزام میں کسٹم کے تین سینئر افسران صاقف سعید ،عثمان باجوہ اور عامر تھیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 سینئر افسران صاقف سعید ،عثمان باجوہ اور عامر تھیم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے عہدے سے ہٹایا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، تینوں افسران کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

عامر تھیم کلیکٹوریٹ انفورسمنٹ کراچی کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ عثمان باجوہ کلیکٹوریٹ آف کسٹم ایکسپورٹ کے عہدے پر ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

 تینوں افسران کیخلاف ایف آئی اے میں اسمگلرز کے ساتھ ملے ہونے اور اسمگلنگ کی رقم لینے پر مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں