Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شدید ناکامی کا سامنا

عام انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی پی قیادت نے پنجاب سے بڑی سیاسی وکٹ نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت کا پنجاب کے پارٹی عہدیداروں سے وضاحت طلبی پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی قیادت کو وسطی اور جنوبی پنجاب سے بڑی وکٹیں ملنے کی امید تھی جبکہ پیپلز پارٹی قیادت کے لاہور کے دورے بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: “پیپلزپارٹی کے جیالے تنقید کا جواب کام سے دیں گے

ذرائع کے مطابق قیادت کو پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی پی پی میں شمولیت کی امید تھی، پی پی قیادت نے بڑے ناموں کی امید  لیکر لاہور میں ڈیرے ڈالے تھے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے تمام بڑے نام آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی نے قیادت کے گزشتہ دورہ لاہور پر 21 جون کو بڑا جلسہ کرنا تھا، پنجاب سے بڑی سیاسی کامیابی نہ ملنے پر جلسہ منسوخ کرنا پڑا تھا جبکہ آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ لاہور بھی نتیجہ خیز نہیں رہا ہے۔

متعلقہ خبریں