پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کو مدت پوری ہونے سے پہلے تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی مقررہ مدت مکمل کرنے کی خواہشمند ہے، قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے سے منفی پیغام جائے گا، موجودہ اسمبلی مقررہ مدت مکمل کرنے والی مسلسل تیسری اسمبلی ہوگی،2008 کی پی پی، 2013 کی ن لیگی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہیں کی تھی، موجودہ قومی اسمبلی کے اراکین نے 13 اگست 2018 کو حلف لیا تھا۔
اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل سے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، قبل از وقت تحلیل سے اضافی 30 دن ملنے کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں۔
پیپلزپارٹی اتحادیوں کو منانے کے لئے آخری حد تک کوشش کرے گی۔

















