Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیٹ مڈلٹن کا محبت بھرا انداز تشویش کا باعث بن گیا

پرنس ولیم کی اہلیہ اور ویلز کی شہزادی، کیٹ مڈلٹن کا ومبلڈن میں کسی کے لئے محبت بھرا انداز شائقین کے لئے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ومبلڈن کے حالیہ دورے کے دوران، شہزادی کو کسی طرف مسکراتے ہوئے اور flying kiss کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کس کے لئے تھا۔

اس صورتحال کے منظر پر آنے کے بعد شائقین اور سوشل میڈیا صارفین تشویش کا  شکار ہوگئے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے خٓندان کے کسی فرد کیلئے ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے باڈی لینگویج کے ماہر جوڈی جیمز نے کہا کہ، اس عمل میں دو واضح اشارے موجود ہیں جن میں سے ایک کیٹ مڈلٹن کا مسکراہٹ کے ساتھ دیکھنا شامل ہے اور کسی کو دیکھ کر خوشی محسوس کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ وہ کسی کی مسکراہت کے اعتراف میں مسکرا رہی ہوں۔

خیال رہے کہ ومبلڈن میں جب شہزادی کیٹ نے ہیپی ویلی اسٹار جیمز نورٹن سے پرجوش انداز میں بات کی تھی شائقین نے شہزادہ ولیم کے چہرے پر الگ تاثرات دیکھے تھے۔

متعلقہ خبریں