شاہد اشرف تارڑ چیئرمین ایف پی ایس سی تعینات ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے شاہد اشرف تارڑ کے نام کی منظوری دے دی۔
اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد اشرف تارڑ اس وقت ممبر ایف پی ایس سی کے طور پہ کام کر رہے ہیں۔
شاہد اشرف تارڑ سترہ جنوری 2024 تک بطور ممبر اپنی مدت پوری ہونے تک چیئرمین رہیں گے۔

















