Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں 2 اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی چند دن قبل علاقے میں شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں 4 اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں