سائفر کو پبلک کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کی جانب سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی ، اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سائفر تحقیقات؛ ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 25جولائی کو دن 12 بجے طلب کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے اور ان سے جوائنٹ انکوائری ٹیم تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

















