پیٹرول ڈیلرز کی مارجن ہڑتال پر وزارت پیٹرولیم مصدق ملک نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی ٹیم نے دہی اور شہری علاقوں میں پیٹرولیم پمس کا دورہ کیا۔
پیر تک دو ہزار پیٹرولیم پمپس کا ڈیٹا اکھٹا ہوجائے گا۔
پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولت،تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہئے تو ان تمام شرائط ہر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے، اگر پیر تک پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کامعاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائہ کا اعلان کیا جائے گا۔

















