وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ہدایت پر “صحت مند غذا-تندرستی سدا ” مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے، یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری ہدایت پر “صحت مند غذا-تندرستی سدا ” مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے، اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا، اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کھانے پینے کی پیک کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی، اس کے علاوہ ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 % تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس انتہائی مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے، ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئے اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















